پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید ایک کو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کردیا۔ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

 

 

جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!