تشکر نیوز (کراچی): تھانہ گلبہار پولیس نے انٹیلی جنس بیس پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں اور ان میں سے کئی ملزمان کا تعلق منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔
تھانہ زمان ٹاؤن کی کارروائی، غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ سیل، ایک ملزم گرفتار
پولیس نے گھٹکا ماوا فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا:
جمیل عرف مچھڑ ولد صاحب جلیل، اعظم طارق ولد صاحب جلیل، طارق جمیل ولد صاحب جلیل، محمد نعیم ولد محمد لال دین موقع سے فرار ہونے والے ملزمان:
اسامہ ولد صاحب جلیل، معاویہ ولد صاحب جلیل، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مضر صحت گھٹکا ماوا برآمد ہوا۔ ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 463/2024 بجرم دفعہ گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔ یہ ملزمان سابقہ کریمنل ریکارڈ کے حامل ہیں، جن پر متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی، جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا:
ابراہیم ولد صاحب زادہ، یاسر ولد داود خان
ملزمان سے آئس منشیات برآمد ہوئی اور ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 465/2024 بجرم دفعہ نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔ یہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہیں۔
پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران گھٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم موتی مل ولد پونجومل کو گرفتار کیا، جس سے کافی مقدار میں مضر صحت گھٹکا ماوا اور ایک رکشا نمبر 08794-D برنگ پیلا برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 463/2024 بجرم دفعہ گھٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔ یہ ملزم بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔