بنوں (تشکر نیوز) 21 دسمبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکیںن میں فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔
سعید غنی کی جماعت اسلامی پر تنقید، جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
شہداء میں جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد بھی شامل تھے، جن کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے دوران شرکاء نے اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے کہا کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔