کراچی (تشکر نیوز): ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فیکٹری اور ڈسٹریبیوشن لوٹنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ 22 لڑکوں پر مشتمل یہ گینگ ایک خاتون، انیسا کرن، چلا رہی تھی۔
ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی پرانا گولیمار میں کامیاب کارروائی
گینگ کی سرگرمیاں:
انیسا کرن: گینگ کی ماسٹر مائنڈ اور سہولتکار، جو وارداتوں کے وقت ملزمان کے ساتھ موجود رہتی تھی۔
سہولتکار شوہر سعد: فیکٹریوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو لالچ دے کر گینگ کا حصہ بناتا تھا۔
گرفتار ملزمان: شیر دل، عبدالرافع، کبیر، باسط، سعد، اور انیسا کرن سمیت دیگر۔
ملزمان کا طریقہ کار: واردات سے پہلے فیکٹری میں کام حاصل کر کے ریکی کرتے، اور انیسا کرن کی نگرانی میں واردات انجام دیتے تھے۔
برآمدگی:
تین عدد غیر قانونی پستول
موبائل فون
نقد رقم
خواتین کے پرس
لیپ ٹاپ اور کیمرہ
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ:
شیر دل اور عبدالرافع: پہلے بھی ڈیفنس تھانے میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
اعترافات: ملزمان نے بلال کالونی، شاہراہ نور جہاں، ڈیفنس، گلشن معمار، حیدری مارکیٹ، عزیز آباد، مبینہ ٹاؤن، عزیز بھٹی، قائد آباد، بن قاسم، اور شاہ لطیف کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔
قانونی کارروائی:
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انڈسٹریل ایریا میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔