گورنر سندھ کا ڈمپر مافیا کو سخت پیغام: "ایسا سدباب ہوگا کہ یاد کریں گے”

تشکر نیوز کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر مافیا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپر مالکان اپنے ڈرائیورز کو قانون کی پاسداری سکھائیں، ورنہ سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ، تعمیراتی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ڈمپرز کراچی کے شہریوں کی جانیں لیتے رہیں۔ معصوم بچوں اور خاندانوں کے واحد سہارے ڈمپرز کے نیچے کچلے جا رہے ہیں۔ ایسا اب مزید نہیں چل سکتا۔”

کامران ٹیسوری نے خبردار کیا کہ اگر قوانین پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایسا سدباب کیا جائے گا کہ ڈمپر مافیا اسے ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا، "ہماری اولین ذمہ داری انسانوں کی جانوں کا تحفظ ہے، اور ڈمپرز کو موت کے اوزار کے طور پر سڑکوں پر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔”

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو قانون کی پابندی سکھائیں۔ انہوں نے کہا، "اگر عمل درآمد نہیں ہوتا تو میں خود ڈمپرز کے خلاف ایکشن کے لیے سڑکوں پر آؤں گا، چاہے عدالت جانا پڑے یا رات کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کریں گے، اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

61 / 100

One thought on “گورنر سندھ کا ڈمپر مافیا کو سخت پیغام: "ایسا سدباب ہوگا کہ یاد کریں گے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!