کراچی (تشکر نیوز) – واٹر کارپوریشن نے یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ ڈایا مین لائن کے مرمتی کام کا آغاز پیر کے روز سے کرنے کا اعلان کیا ہے، جو اگلے
72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے پوری کوشش کی ہے کہ بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔
کراچی میں سپیریئر کنسلٹنگ گلوبل کا امیگریشن سیمینار، ہنر مند اور کاروباری افراد کی رہنمائی
سی ای او واٹر کارپوریشن، انجینئر سید صلاح الدین احمد نے یونیورسٹی روڈ پر واقع پانی کی لائن کا دورہ کیا اور مرمتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مرمتی کام 24 گھنٹے جاری رکھا جائے تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل ہو سکے۔ سی ای او نے کہا کہ اس کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، یونیورسٹی روڈ پر واقع سائفن 19 میں 84 انچ ڈایا کے تین پائپس ہیں، جن میں سے ایک پائپ کی مرمت کی جائے گی جبکہ دیگر دو پائپس سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ مرمتی کام کے دوران لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔