تشکر نیوز: ناظم آباد نمبر 1 کے علاقے میں واٹر بورڈ کے عملے کی سرپرستی میں غیر قانونی کنکشن لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہاؤس نمبر 4/8 اور 5/8 بلاک ون اے سے لے کر ہاؤس نمبر 4/7 کراچی سینٹرل میں غیر قانونی طور پر واٹر کنکشن نصب کیے گئے، جس میں ناظم آباد واٹر بورڈ کے افسران کی مبینہ طور پر سرپرستی کی گئی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024/25 کے غیر حتمی نتائج
علاقہ مکینوں نے اس غیر قانونی عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسچینج عابد قادری سے غیر قانونی کنکشن فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ناظم آباد واٹر بورڈ کے لائن سپروائزر راحیل نے اس معاملے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا اور علاقے میں غیر قانونی کنکشنز کی تنصیب کو نظرانداز کیا۔
علاقہ مکینوں نے اس غیر قانونی عمل کی تحقیقات اور واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔