جے یو آئی نے دینی مدارس کے لیے خیبرپختونخوا میں قانون سازی کے لیے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے حوالے سے قانون سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعاون طلب کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال اور دیگر سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران جے یو آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں دینی مدارس کے تحفظ کے لیے قانون سازی میں تعاون کی درخواست کی گئی۔ اسد قیصر نے جواب دیتے ہوئے کہا، "بتائیں، پی ٹی آئی مدارس کے مسئلے میں کیا مدد کر سکتی ہے؟”

کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے جے یو آئی سے متعلق متضاد بیانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی طے کرے کہ وہ جے یو آئی کے ساتھ چلنا چاہتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کی جائے، کیونکہ مرکز سے منظور ہونے والے بل کا اطلاق صرف اسلام آباد تک محدود ہوگا۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی پنجاب، سندھ، اور بلوچستان میں بھی دینی مدارس کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی۔

52 / 100

One thought on “جے یو آئی نے دینی مدارس کے لیے خیبرپختونخوا میں قانون سازی کے لیے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!