ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کرائم ڈیٹیکشن اور کنٹرول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر میں تعریفی اسناد (CC-III) اور نقد انعامات سے نوازا۔
گورنر سندھ کا ایکسپو سینٹر میں 19ویں ”کراچی انٹر نیشنل بک فیئر“ کا دورہ

تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ ندیم حیدر، ایس ایچ او تیموریہ شاہد تاج، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری محمد ثاقب، ایس ایچ او سر سید فرخ ہاشمی، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد عدیل احمد، اور ایس ایچ او گلبرگ فیصل رفیق شامل ہیں۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے تمام ایس ایچ اوز کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اور جرائم کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو مزید لگن اور محنت سے اپنے فرائض انجام دینے کی ترغیب دی۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

62 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!