گورنر سندھ کا ایکسپو سینٹر میں 19ویں ”کراچی انٹر نیشنل بک فیئر“ کا دورہ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر کراچی میں 19ویں ”کراچی انٹر نیشنل بک فیئر“ کا دورہ کیا، جہاں مختلف کتابوں کے اسٹالز پر جا کر انہیں کتابوں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ گورنر سندھ کو بچوں نے اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
پشاور میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی انٹر نیشنل بک فیئر ایک شاندار اقدام ہے جو کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ میں کتاب بینی کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس بک فیئر سے ذاتی طور پر کتابیں خرید کر صوبہ کی جامعات میں تقسیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب تک کتاب سے دوستی نہیں کریں گے، کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔”

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نئی نسل کو کتاب دوست بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے کتاب کا مطالعہ انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آج نوجوان کتاب سے دوری اختیار کرکے معاشرتی برائیوں میں گھر چکے ہیں۔”

 

 

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے فیصل واﺅڈا کے بارے میں کہا کہ "فیصل واﺅڈا میرا بھائی ہے، وہ بہت اچھا انٹرٹینر ہے اور ہم دونوں اسے دیکھتے ہیں۔”

63 / 100

One thought on “گورنر سندھ کا ایکسپو سینٹر میں 19ویں ”کراچی انٹر نیشنل بک فیئر“ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!