تشکر نیوز: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کراچی نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران لیاقت آباد کے قریب محمدی سوٹیس علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک کلو سے زائد چرس برآمد
گرفتار ملزمان:
گرفتار ہونے والوں میں سواد احمد ولد ممتاز احمد اور محمد ثاقب ولد محمد عارف شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹلز بھی برآمد کیے ہیں۔
اعتراف جرم:
انٹروگیشن کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مقدمات کی کارروائی:
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔