(تشکر نیوز) سکھن پولیس نے ریڑھی روڈ پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے، جو اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
Failed Boycott of Army Products: Exposing Fake Social Media Activists!
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 12 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ اسلحے کو فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔