کمشنر کراچی کا ترقیاتی کاموں پر اجلاس، معیار بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی ہدایت

(تشکر نیوز) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کراچی کے اہم بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے ہمراہ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 43 دہشتگرد ہلاک

اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی افضل زیدی، چیف انجینئر ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ طارق مغل، چیف انجینئر ادارہ ترقیات کراچی عبدالصمد جلبانی، اور پی ڈی میگا پروجیکٹ عباس شاہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نے ترقیاتی کاموں کی بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ شہر میں جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور ان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اہم شاہراہوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، اور دیواروں سے وال چاکنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں کی مرمت، اور بجلی و ٹیلیفون کے تاروں کے پیچیدہ جال کے فوری سدباب کے لیے تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دینے اور روزانہ کی بنیاد پر کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

 

 

کمشنر کراچی نے تمام اداروں کو سختی سے کہا کہ وہ کرپشن سے پاک ماحول یقینی بنائیں اور عوام کے لیے سہولتیں پیدا کرنے میں ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔

61 / 100

One thought on “کمشنر کراچی کا ترقیاتی کاموں پر اجلاس، معیار بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!