ریما خان کے ماضی سے متعلق انکشاف کرنے پر ناصر ادیب کو تنقید کا سامنا

ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب کو فلم اسٹار ریما خان کے ماضی سے متعلق انکشافات اور دعوے کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں ریما خان سمیت کئی لڑکیوں کو دکھایا گیا تھا۔ ناصر ادیب کے مطابق، انہوں نے ریما خان کو فلم میں کاسٹ نہیں کیا کیونکہ وہ انہیں پسند نہیں آئیں، حالانکہ وہ بعد ازاں فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار بن گئیں۔

عالمی بینک: کراچی کو فراہمی و نکاسی آب کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض منظور

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور شوبز کی دنیا میں ناصر ادیب کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران عباس، مشی خان، صنم جنگ، اور رابعہ انعم سمیت متعدد شوبز شخصیات نے ناصر ادیب کی اس بات کی شدید مذمت کی۔ عمران عباس نے اسے باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے ان کے ماضی پر باتیں کرتے ہیں۔ صنم جنگ نے بھی ناصر ادیب کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا، جبکہ رابعہ انعم نے ایسے فضول پوڈکاسٹس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ مشی خان نے ناصر ادیب سے مطالبہ کیا کہ وہ ریما خان سے معافی مانگیں اور کہا کہ ہمیں کسی کے ماضی کو موضوع نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ناصر ادیب سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کی شرمناک بات کریں گے۔

 

 

ریما خان کی حمایت کرتے ہوئے مشی خان نے اداکارہ کو ایک عظیم فنکارہ قرار دیا اور کہا کہ ماضی کے حوالے سے کی جانے والی تنقید انہیں نیچا نہیں دکھا سکتی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!