سندھ حکومت کا مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے، اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں

کراچی: سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت چند اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ نئے افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

جعلی کرنسی اسمگلرز کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی

تبادلوں کے تحت ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہر چیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

CamScanner 12-12-2024 10.26

 

 

نئی تعیناتیوں کے مطابق راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نور مصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!