جعلی کرنسی اسمگلرز کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او غلام رسول ارباب نے جعلی کرنسی اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1000 والے 80 جعلی نوٹ (80 ہزار روپے) برآمد ہوئے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت تیسرا ہائی پاور مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

گرفتار ملزمان میں نور دختر جمیل، فوزیہ زوجہ وسیم، خدیجہ زوجہ رضوان، ریحانہ عرف نائلہ زوجہ کامران اور فائزہ دختر کامران شامل ہیں۔ دوران تفتیش، ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزمہ ریحانہ عرف نائلہ افغانستان سے جعلی کرنسی کراچی لاتی تھی اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اسے سپلائی کرتی تھی۔

پولیس نے ملزمان سے چار موبائل فون بھی برآمد کیے، جن کے ذریعے وہ جعلی کرنسی کا کاروبار کر رہی تھیں۔ ایس ایچ او غلام رسول ارباب نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کیا۔

 

 

مقدمہ الزام نمبر 739/2024 بجرم دفعہ 489-B درج کر لیا گیا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!