صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت تیسرا ہائی پاور مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ، مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت تیسرا ہائی پاور مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں اور اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، اے این ایف، کسٹم، پولیس، اسکول و کالج ایجوکیشن، محکمہ سماجی بہبود، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، یو این او ڈی سی، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے نمائندوں نے منشیات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے منشیات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا اور اس حوالے سے کئی اہم ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کمپین چلائی جائے تاکہ عوامی سطح پر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ری ہیبیلیٹیشن سینٹرز کا ڈیٹا جمع کرنے، صوبے کے سرحدی علاقوں میں سرویلنس سسٹم کو بڑھانے اور متعلقہ محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ سسٹم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں تاکہ اس سنگین مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

58 / 100

One thought on “صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت تیسرا ہائی پاور مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!