تشکر نیوز: کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر میں 5 اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 101.647 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
کیماڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف جیکسن تھانہ نے کامیاب چھاپہ، ایک ملزم گرفتار
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
کیماڑی کراچی میں ہسپتال کے قریب ایک ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔
دیگر اہم کارروائیاں
کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.080 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔
راولپنڈی میں ایک کوریئر آفس میں نیدرلینڈز سے آنے والے پارسل سے 45 نشہ آور گولیاں، 25 ایل ایس ڈی اسٹیکرز، اور 23 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں غیر آباد مقام سے 64 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔
چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
قانونی کارروائی
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔