تشکر نیوز: کراچی: ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (سبزی منڈی) پولیس نے اندرونِ مکان امپورٹڈ شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیرقانونی شراب تیار کرنے کا سامان اور بڑی مقدار میں شراب ضبط کر لی گئی۔
کیماڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف جیکسن تھانہ نے کامیاب چھاپہ، ایک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی سپر ہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب صائمہ بینگلوز میں کی گئی جہاں ملزم سجاد ولد محمد شفیع شراب کی منی فیکٹری آپریٹ کر رہا تھا۔ انچارج سبزی منڈی چوکی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے کے دوران 15 لوکل شراب کی بوتلیں، 18 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں، 65 سے زائد خالی بوتلیں، دو بالٹیاں تیار شراب اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے۔
ایسٹ زون پولیس کی یہ کامیابی نہ صرف جرائم کی روک تھام بلکہ معاشرے کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔