لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز کا دارالعلوم اسلامیہ لاہور کا دورہ، علما و طلباء سے خطاب

تشکر نیوز لاہور: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز نے دارالعلوم الاسلامیہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور وہاں علما و طلباء سے خطاب کیا۔ جنرل ہمایوں نے امت مسلمہ کے تعلیمی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دین اور دنیا کی تعلیم کو جامع انداز میں ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہمارے معاشرے کی بقا اور فلاح ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کو انسانی تہذیب، معاشرت اور معیشت کی کامل ترین کتاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن جملہ قوانین کا مآخذ ہے اور یہ تخلیق کائنات، تخلیق انسان، تاریخ، فلکیات، علم حیاتیات سمیت دیگر علوم کی بے مثال کتاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مدارس دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دور حاضر کے جدید علوم کی ترویج میں اپنا اہم کردار ادا کر کے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ قرآن کی روشن تعلیمات اور رواداری کے پیغام کو سمجھ کر ہی ہم تفرقے اور تقسیم سے بچ سکتے ہیں۔

 

 

حاضرین نے جنرل ہمایوں عزیز کی پر مغز اور مدلل گفتگو کو بہت سراہا۔

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!