تشکر نیوز شمالی وزیرستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔
Karachi’s Rickshaw Gang: Unique Robbery Network Unveiled
پہلا آپریشن میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا، جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی سپن وام میں کی گئی، جہاں 3 خوارجی ہلاک ہوئے، اور دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں فیصل آباد کے 34 سالہ لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔