کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عبدالقادر شیخانی کی قیادت میں 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جمیل ضیاء، چیئرمین رضی حیدر، اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ وفد نے کراچی پولیس چیف سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شہر میں امن و امان کی بحالی میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تاجروں نے ملاقات کے دوران اپنے درپیش مسائل سے ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کیا، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی دی گئی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ، اجرک، اور شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔