راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔
اے وی ایل سی کی کارروائی، شوقیہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ کے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقوں میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 143 ٹیموں نے شرکت کی۔ کیمبرین پیٹرول دنیا کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں ٹیموں کا جسمانی، ذہنی اور حکمت عملی کے امتحان لیا جاتا ہے۔
پاک فوج کی ٹیم نے چھٹی بار طلائی تمغہ جیت کر اپنی مہارت، قیادت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ آرمی چیف نے ٹیم کو اس غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا نام بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔