تشکر نیوز: نارتھ ناظم آباد کی حیدری جنرل مارکیٹ کے معروف تاجر محمد عاصم اور حیدری جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز احمد نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے فوکل پرسن میڈیا مقرر ہونے پر توقیر احمد کو مبارکباد پیش کی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ اجلاس 24 دسمبر کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ
محمد عاصم نے اس موقع پر کہا کہ توقیر احمد ایک انتہائی سمجھدار، بردبار اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی تعیناتی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سید فراز احمد نے کہا کہ توقیر احمد بحیثیت فوکل پرسن عوام اور حکام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی کوششیں ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے وقف رہی ہیں، اور ان کی تعیناتی سے عوامی مسائل کی بہتر نمائندگی ممکن ہوگی۔
اس موقع پر توقیر احمد نے کہا، "اللہ تک پہنچنے کا راستہ خلق کے دل سے ہوتا ہوا گزرتا ہے، اور میری ہر ممکن کوشش یہی رہتی ہے کہ میں عوام کی خدمت کروں۔”
توقیر احمد کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔