کراچی (تشکر نیوز) یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کے مرمتی کام کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے بعد اب لائنوں کو چارج کیا جا رہا ہے اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک، ایک گرفتار
ترجمان نے مزید بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی دور ہو جائے گی۔
یہ مرمتی کام شہر میں پانی کی بہتر فراہمی کے لیے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد شہریوں کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔