راولپنڈی (تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
Karachi’s Crisis: PPP vs MQM – A Never-Ending Blame Game
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد ماضی میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہ آپریشن اس عزم کی ایک واضح مثال ہے۔