کراچی، 9 دسمبر 2024: جی ٹی وی کی نشاندہی پر کمشنر کراچی حسن نقوی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کورنگی کے بعد اب ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم بھی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر میدان میں آ گئے ہیں۔
پاکستان نیوی نے 53 واں ہنگور ڈے منایا، آبدوز ہنگور کے تاریخی کارنامے کو خراجِ تحسین
ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلع وسطی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل ہاشمی سے سولڈ ویسٹ کی کارکردگی پر جواب طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں سولڈ ویسٹ کی کارکردگی میں واضح کمی ہے اور سولڈ ویسٹ کے انتظامات کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انہیں سولڈ ویسٹ کی چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ ایگریمنٹ کے مطابق ضلع وسطی میں سولڈ ویسٹ کی مشینری کی کمی ہے، جس کی وجہ سے انتظامات متاثر ہو رہے ہیں۔
5 دسمبر 2024 کو ڈپٹی کمشنر کے عملے نے سولڈ ویسٹ کی ویریفیکیشن کی تھی، اور اس دوران کئی مسائل سامنے آئے تھے۔ طحہ سلیم نے سولڈ ویسٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار نہیں دیا اور کہا کہ اس حوالے سے جلد اصلاحات کی ضرورت ہے۔