ناظم آباد: ناظم آباد ٹاؤن کے سیوریج عملے نے مسلسل جدوجہد کے بعد بلاک 3 کمرشل ایریا میں سیوریج کے میجر فلو کا خاتمہ کردیا۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں علاقے کا نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 251 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار
کمرشل ایریا میں موجود پکوان کی دکانوں کی بڑی تعداد نکاسی آب کی لائن کے چوک ہونے کی بنیادی وجہ بنی تھی۔
اس موقع پر کاشف شمسی کام کے اختتام تک موقع پر موجود رہے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے عملے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علاقے کے مکینوں اور دکان داروں نے بھی سیوریج کے مسئلے کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔