اسلام آباد: (تشکر نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 11 مختلف کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران کارروائی 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 251.34 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری, سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر آصف رضوی ملوث
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 160 نشہ آور گولیاں اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر کارروائیاں:
اسلام آباد: کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 95 گرام ہیروئن برآمد۔
بلوچستان (نوکنڈی): اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 137 کلو گرام افیون برآمد۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد: دو کارروائیوں میں گاڑیوں سے 34.4 کلو چرس، 30 کلو افیون، 10 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
گوجرانوالہ (کامونکی ٹول پلازہ): 12 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
حیدرآباد: نیشنل ہائی وے کے قریب ایک ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد۔
سکھر (شکارپور): ریسٹورنٹ کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد۔
اسلام آباد (سیکٹر E/11): نائجیریا کے باشندے سے کوکین بھرا ایک کیپسول اور 300 گرام آئس برآمد۔
شیخوپورہ: دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان سے 2 ڈرون اور 3.59 کلو گرام ہیروئن برآمد۔
اے این ایف کے مطابق، ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کو روکنا ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔