پاکستان نے شام میں بدلتی صورتحال پر نظر رکھنے کا اعلان، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

اسلام آباد: (تشکر نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے شام میں بدلتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر پاکستان کی گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے اور اس اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ شام میں موجود پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تاہم انہیں احتیاط برتنے کی مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا سفارت خانہ شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے کھلا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ دمشق ایئرپورٹ فی الحال بند ہے، لیکن جیسے ہی ایئرپورٹ کھلے گا، پاکستان کا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

 

 

پاکستانی شہریوں کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستان کے سفارت خانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں، جو ان کی مدد کے لیے دستیاب ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!