کورنگی: "ڈبل شاہ” کی مبینہ نااہلی، دو سال بعد بھی صفائی کے مسائل جوں کے توں

کورنگی، کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کی جانب سے کورنگی کے جنرل منیجر معصوم شاہ عرف "ڈبل شاہ” کی نااہلی کے
خلاف دو سال پہلے لکھے گئے خط کے باوجود علاقے کی صفائی کی صورتحال بدتر ہو چکی ہے۔

کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول 10 دسمبر سے شروع ہوگا، مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل
ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے 17 نومبر 2022 کو چینی کمپنی گانسو کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری کو خط کے ذریعے معصوم شاہ کے خلاف شکایات درج کیں، جس میں ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا کہ معصوم شاہ کے اقدامات کی وجہ سے کورنگی میں ٹھوس فضلے اور ملبے کے انتظامات خراب ہوئے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خط کے مطابق، گانسو کمپنی کو معصوم شاہ کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی معصوم شاہ بدستور عہدے پر موجود ہیں۔ عوامی حلقوں میں اس بات پر شدید غصہ پایا جاتا ہے کہ ایک واضح شکایت کے باوجود عملی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

کورنگی اور لانڈھی کے رہائشی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، صفائی کی کمی اور بدانتظامی عام ہو چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گیارہ سو ملازمین کی بجائے صرف چار سو ملازمین کام کر رہے ہیں، جبکہ باقی کے فنڈز مبینہ طور پر خرد برد کیے جا رہے ہیں۔

علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ معصوم شاہ نے اپنی مبینہ بدعنوانی سے کورنگی کو صفائی کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معصوم شاہ کو عہدے سے ہٹا کر علاقے کی صفائی کے لیے موثر اقدامات کریں۔

 

 

66 / 100

One thought on “کورنگی: "ڈبل شاہ” کی مبینہ نااہلی، دو سال بعد بھی صفائی کے مسائل جوں کے توں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!