کراچی (تشکر نیوز): گلشن اقبال بلاک 10 میں بیت المکرم مسجد کے عقب میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ضلع ملیر اور کورنگی پانی کی قلت سے شدید متاثر، ایم ڈی واٹر بورڈ پر مبینہ کرپشن کے الزامات
ریسکیو 1122 کا مؤقف
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی ایک فائر بریگیڈ ٹرک اور ایک ایمبولینس کے ساتھ ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔
آگ بجھانے کی کوششیں جاری
ریسکیو عملے کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مزید اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
عوام سے احتیاط کی اپیل
ریسکیو حکام نے علاقے کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ کے انجام دی جا سکیں۔