ضلع ملیر اور کورنگی پانی کی قلت سے شدید متاثر، ایم ڈی واٹر بورڈ پر مبینہ کرپشن کے الزامات

کراچی (تشکر نیوز): ضلع ملیر اور کورنگی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، عوام پانی کی ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ مبینہ طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ یومیہ لاکھوں روپے رشوت کے عوض ہائیڈرنٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں۔

بلک لائن متاثر، شہر کے 30 فیصد علاقے بحران کا شکار

تھانہ جمشید کوارٹرز کی کارروائی، جواء اور منشیات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

چھ روز قبل یونیورسٹی روڈ پر بلک پانی کی لائن متاثر ہونے کے بعد واٹر بورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی معطل کردی۔ اس کے باوجود ضلع ملیر کے اسٹیل ٹاؤن اور فیوچر کالونی ہائیڈرنٹ مافیا نے پانی کی سپلائی جاری رکھی، جسے ایم ڈی واٹر بورڈ اور اینٹی تھیفٹ سیل کے مبینہ کرپٹ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ہائیڈرنٹ مافیا کی لوٹ مار

پانی کی قلت کے باعث ہائیڈرنٹ مافیا نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کے ٹینکرز بلیک میں دگنی قیمت پر فروخت کرنا شروع کردیے۔ ملیر اور کورنگی کے ساتھ ڈیفنس، شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کی شدید قلت ہے، جبکہ اسٹیل ٹاؤن، فیوچر کالونی اور صفورا ہائیڈرنٹس بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

واٹر بورڈ کی نااہلی اور مبینہ کرپشن

عوام کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ مافیا سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، مگر انتظامیہ مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن میں ملوث دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں کا احتجاج

 

 

پانی کے اس بحران سے تنگ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پانی کی سپلائی بحال کرکے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔

60 / 100

One thought on “ضلع ملیر اور کورنگی پانی کی قلت سے شدید متاثر، ایم ڈی واٹر بورڈ پر مبینہ کرپشن کے الزامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!