کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب بلوچستان سے منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو لاکھوں روپے مالیت کی آئس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی: حساس اطلاع پر بڑی کارروائی، 8 کنٹینرز کی اسمگل شدہ بیٹریاں ضبط، مقدمہ درج

تفصیلات:
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار ملزم سید حیدر علی شاہ کو حب بائی پاس پر موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 508 گرام آئس برآمد ہوئی، جو کہ لاکھوں روپے مالیت کی ہے۔

ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ:
گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ اور عادی کریمنل ہے۔ اس کے خلاف حب سٹی بلوچستان میں 12 مقدمات درج ہیں، جبکہ کراچی میں بھی ایک مقدمہ موجود ہے۔

کارروائی کی تفصیلات:
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!