سندھ رینجرز اور کسٹم حکام کی کامیاب کارروائیاں، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ خفیہ معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ بلوچستان بارڈر کے حب چیک پوسٹ، حب ریور روڈ، اتحاد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن منگھو پیر، اور پیر آباد پختون مارکیٹ بنارس کے علاقوں سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا، جس میں کپڑا، سگریٹ، ایرانی ڈیزل، الیکٹرانکس، انجن آئل، کاسمیٹکس، واشنگ پاؤڈر، چھالیہ، لیپ ٹاپ، خشک دودھ، چاکلیٹ، ٹافیاں، ٹائر، چائنا نمک، اور دیگر اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔

ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے کراچی لا رہے تھے۔ برآمد شدہ سامان اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشکوک عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101، یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

63 / 100

One thought on “سندھ رینجرز اور کسٹم حکام کی کامیاب کارروائیاں، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!