...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بزنس کمیونٹی سے خطاب: پاکستان کا روشن مستقبل یقینی ہے، مایوسی پھیلانے والوں کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے

کراچی (تشکر نیوز)  پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت میں پچھلے ایک سال کے دوران آنے والی مایوسی کے بادل اب چھٹ چکے ہیں اور پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر ان کا کامل یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ اب کہاں ہیں؟ کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آئیڈیاز 2024 کی بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ "پاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے مقدم ہے، سیاست یا ذاتی مفادات نہیں۔” انھوں نے ملک کے عوام کو دعوت دی کہ وہ اپنے پیسوں کو پاکستان لا کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، کیونکہ صرف پاکستانی عوام ہی پاکستان کو معاشی استحکام دے سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کرے اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی پشت پناہی غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کرتے ہیں، جن کے پیچھے مخصوص گروہ ہوتے ہیں۔

 

 

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر تمام پاکستانی متحد ہو جائیں تو کوئی بھی بیرونی یا داخلی قوت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں اس بات کو بھی دہرایا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے” اور یقین دلایا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور اگلے برس میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.