...

پیپلزپارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

پاکستان پیپلزپارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کی سربراہی مانگ لی جب کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔
حیدرآباد: اسرا یونیورسٹی میں ورلڈ سسٹینبل ٹرانسپورٹ ڈے کی تقریب

تشکر نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر قوم اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی اے سی کے 11 اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے، جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر بضد ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی پی اے بی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے اندرونی اختلافات کا شکار رہی، عمر ایوب کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی میں سے 9 نے شیخ وقاص کو اور 7 نے افضل مروت کے نام کی حمایت کی۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے بھی پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔

 

 

واضح رہے کہ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 3 ماہ کی تاخیر کے بعد پی اے سی سمیت 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی تھی تاہم پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اب تک اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.