کراچی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ہر شہری، خواہ وہ یونیفارم میں ہو یا نہ ہو، ایک سپاہی کی طرح لڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں تمام اختلافات کے باوجود اس ناسور کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل، کورنگی ٹاؤن میں جعلسازی کے انکشافات
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ آئین پاکستان سب پر مقدم ہے اور اس کے تحت ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ ڈالے گا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ اپنی جانوں کی قربانی دے کر گورننس کی موجودہ خامیوں کو دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے تمام پاکستانیوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی تاکہ ملک میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔