ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ! آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

ہوبارٹ: (تشکرنیوز) پاکستان کی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 سیریز میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو مکمل طور پر زیر کر لیا اور سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت چار انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار، ایس ایس پی ملیر کا انکشاف

ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں نہ جا سکا۔ قومی ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میزبان آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورز میں حاصل کر لیا اور پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ شکست دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ: آسٹریلوی اوپنرز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شارٹ 2 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عرفان خان نیازی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جیک فریزر بھی 18 رنز پر جہانداد خان کی گیند پر عثمان خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان جوش انگلس 24 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارکس سٹوئنس نے 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ: پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا، لیکن صاحبزادہ فرحان صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔ عثمان خان 3 رنز، سلمان علی آغا ایک رن، بابر اعظم 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور عرفان خان نیازی 10 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ شاہین آفریدی 16، جہانداد خان 5 اور سفیان مقیم ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، سپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

پاکستانی اور آسٹریلوی سکواڈ: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔ آسٹریلوی سکواڈ میں جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹیم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن شامل تھے۔

56 / 100

One thought on “ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ! آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!