...

کراچی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری، 80 گاڑیاں تحویل میں، 58 روٹ پرمٹس معطل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کراچی شہر میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 80 گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں اور 58 روٹ پرمٹس معطل کر دیے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 18 ٹرانسپورٹرز کو وارننگز جاری کی گئی ہیں، جبکہ 1392 گاڑیوں پر 44 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

مستونگ: دہشتگردوں کے ہاتھوں دو بھائیوں کا قتل، ماں اور بہن کی انصاف کی فریاد

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد تمام ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو قانونی معیارات کے مطابق لانا ہے۔ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف جاری آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ قانون کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا اور شہریوں کو پریشانیوں سے بچانا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اور یہ مہم مکمل تعمیل تک جاری رہے گی۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.