روسی فرینڈشپ ہاؤس میں فوٹوگرافی ورکشاپ، سینئر میڈیا پرسنز میں اسناد تقسیم

کراچی: آل پاکستان میڈیا الائنس (اے پی ایم اے) اور رشین فرینڈشپ ہاؤس کے اشتراک سے روسی سائنس اینڈ کلچر سینٹر میں ایک روزہ فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد ان افراد کو سرٹیفکیٹ دینا تھا جو برسوں سے میڈیا کے شعبے میں کام کر رہے ہیں مگر ان کے پاس کوئی باضابطہ سند نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کی تزئین و آرائش کا منصوبہ، اہم پیش رفت

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس، مجید عزیز، اور ایکسیلینسی رسلان کے ساتھ ایم این اے ملیر شارق جمال (ایم کیو ایم) نے شرکت کی۔ آل پاکستان میڈیا الائنس کے صدر جنید احمد خان نے دیگر معززین کے ہمراہ کامیاب شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

 

 

پروگرام کی خاص بات روس سے آئی ہوئی اسناد کی تقسیم تھی، جو شرکا کی کامیابی کا اعتراف تھیں۔ تقریب کی کامیابی میں مسیز نطالیہ، مس فریحہ آقب، مسیز بینش، فرحان خان، شعیب مجدیدی رامپوری، ریاض صاحب اور ہمایوں منیف نے اہم کردار ادا کیا۔ فوٹوگرافی کی ذمہ داریاں ملک کے نامور چیف فوٹوگرافرز فیصل مجیب (ڈان نیوز گروپ)، طاہر جمال، اور عبدالرفیق (جنگ گروپ) نے سرانجام دیں۔

57 / 100

One thought on “روسی فرینڈشپ ہاؤس میں فوٹوگرافی ورکشاپ، سینئر میڈیا پرسنز میں اسناد تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!