ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر منشیات، مین پوری، انڈین گٹکا سپلائرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حیدرآباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی: گزری لین، ڈی ایچ اے فیز 4 میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری
سی آئی اے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ تھانہ پنیاری کے ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی اور سی آئی اے حیدرآباد پولیس کی کارروائی میں سپلائر اسحاق ملک کو حراست میں لیا گیا، جبکہ تھانہ فورٹ کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی ٹیم نے سپلائر احسان بھٹی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری برآمد کی گئی ہے۔ دونوں سپلائرز پنیاری اور فورٹ کی حدود میں مین پوری اور انڈین گٹکے کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔