خارجی نور ولی محسودکا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی شوال کے راستے خفیہ طور پر ملک میں داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد یہ تاثر دینا ہوگا کہ وہ پاکستان میں موجود ہے، تاہم ویڈیو اُس وقت جاری کی جائے گی جب وہ افغانستان واپس جا چکا ہوگا۔

12 ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز رواں ماہ کراچی میں منعقد ہوگی

ذرائع کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ نور ولی محسود افغانستان ہی میں ویڈیو ریکارڈ کروا کر اسے پاکستان میں موجودگی کا دعویٰ پیش کرنے کے لیے استعمال کرے۔ اس سے قبل، 13 نومبر 2024 کو نور ولی کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی، جس میں وہ نچلے درجے کے دہشت گردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

مزید اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب نور ولی محسود اور حاجی گل بہادر گروپ کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونے کی کوشش دراصل حالیہ ناکامیوں اور اس پر بڑھتے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب کارروائیوں نے فتنہ الخوارج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

 

 

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے جنگجو نور ولی محسود کی نااہلی اور افغانستان میں عیش و عشرت کرتی قیادت سے سخت نالاں ہیں۔ اس کا واضح ثبوت نور ولی محسود کی آڈیو لیک ہے، جس میں وہ دہشت گردوں کو سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس کی دراندازی کی کوشش کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اب نچلے درجے کے جنگجو ان کی قیادت کی حقیقت کو جان چکے ہیں، اور نور ولی کی یہ کوشش ناکام رہے گی۔

55 / 100

One thought on “خارجی نور ولی محسودکا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!