تشکر نیوز: 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم کی کارروائی، مہران ٹاؤن میں بین الاقوامی برانڈ ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ
میجر محمد حسیب، جو 28 سال کی عمر میں شہید ہوئے، کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، جبکہ حوالدار نور احمد، جو 38 سال کی عمر میں شہید ہوئے، کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا۔ دونوں شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، فوجی جوان، شہداء کے رشتہ دار اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دفاع وطن میں ان شہداء کی عظیم قربانیاں نہ صرف ہماری قومی یکجہتی کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ ہمارے جذبے اور ایمان کو بھی مزید تقویت دیتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی بھرپور حمایت سے، دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔