گورنر سندھ سے ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرت العین کی ملاقات، خواتین کی معیشت میں اہمیت پر زور

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرت العین نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت باعثِ فخر ہے اور خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے ملکی جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث تاخیر کا شکار

گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین نے ٹیکسٹائل، دستکاری، اور فیشن ڈیزائن جیسے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، جو ایک خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں خواتین کی شمولیت کے لیے خصوصی اسکیمیں متعارف کروانا قابلِ تعریف عمل ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے ہزاروں خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور اسے مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

 

 

گورنر سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کو کاروبار میں درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔

66 / 100

One thought on “گورنر سندھ سے ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرت العین کی ملاقات، خواتین کی معیشت میں اہمیت پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!