پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

سکھر: قبائلی تنازع پر جرگہ، 7 افراد کا قتل ثابت ہونے پر 2 کروڑ سے زائد جرمانہ

برسبین میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل ہوں گی تاہم بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔

ہلکی بارش کے باعث پچ پر کور ڈال دیے گئے ہیں اور بارش کے رکنے کا انتظار کیا جارہا ہے، بارش زیادہ دیر تک جاری رہنے کی صورت میں کچھ اوور کم کیے جاسکتے ہیں۔

آسٹریلیا ٹی20 ٹیم کی قیادت جوش انگلس کررہے ہیں جب کہ انہیں، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 22 سال بعد شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

62 / 100

One thought on “پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث تاخیر کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!