تشکر نیوز: قومی ادارہ برائے امراض قلب کے برطرف ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق شیخ جو او ایس ڈی بنادیے گئے تھے ایک بار پھر سازشوں کا جال بننے میں مصروف ہیں،
کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات کے بعد ڈاکٹر طارق شیخ کو گورننگ باڈی کے 81 ویں اجلاس میں برطرف کردیا گیا تھا اور اس فیصلے کی توثیق گورننگ باڈی کے 82 اجلاس میں کردی گئی تھی، ڈاکٹر طارق شیخ جنہیں ایک بار عدالت کی جانب سے بھی برطرف کیا جاچکا تھا لیکن انہوں نے جھوٹا معافی نامہ دکھا کر دوبارہ عہدہ حاصل کرلیا تھا۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق شیخ آج بھی اپنے دفتر میں بیٹھ کر سازشوں کے جال بن رہے ہیں ، ان کی نظریں ایک بار پھر مال بٹورنے میں لگی ہوئی ہیں،
اسی چکر میں انہوں نے ایک درخواست صوبائی وزارت صحت کو لکھی ہے جس میں اپنی مظلومیت کا جھوٹا رونا رویا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق درخواست میں من گھڑت باتیں لکھی گئی ہیں جس میں انہیں سازش کے تحت ہٹانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ زرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ افسران بالا کو بھاری رشوت کھلاکر ڈاکٹر طارق شیخ پورے اسپتال میں دندناتے پھررہے ہے۔ ان کی کھلی غنڈہ گردی کی وجہ سے اسپتال کے ملازمین خوف کا شکار ہیں۔