ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کارروائی: جہان آباد کمپاؤنڈ پر چھاپہ، ٹرالر چھیننے والا گروہ بے نقاب

کراچی: (تشکُّر نیوز) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان آباد کے علاقے میں ایک کمپاؤنڈ پر کامیاب چھاپہ مارا، جس میں ہائی وے پر اسکریپ اور دیگر سامان سے لدے ٹرالرز چھیننے والا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کا چھینا اور چوری کیا گیا مسروقہ اسکریپ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ضمنی الیکشن کے سیکیورٹی انتظامات پر کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

کارروائی کے دوران تین ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا، جن کی شناخت ارشد علی، محمد عابد، اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، چھاپے کے دوران کمپاؤنڈ سے ڈھائی سے تین کروڑ روپے مالیت کا 24 ٹن مسروقہ اسکریپ بھی برآمد کیا گیا۔ دوران تفتیش، ملزمان نے ہائی وے پر اسکریپ، گندم، اور دیگر سامان سے لدے ٹرالرز اور گاڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کارروائی: جہان آباد کمپاؤنڈ پر چھاپہ، ٹرالر چھیننے والا گروہ بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!