تشکر نیوز: پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر جنرل لی چیائومنگ سے ملاقات کی، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر گفتگو کی۔
اینٹی کرپشن کا محکمہ آبپاشی میں مالی بےقاعدگیوں پر تحقیقات کا آغاز
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی عسکری رہنما جنرل لی چیائومنگ نے پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔