میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا رات گئے دورہ

کراچی: تشکُّر نیوز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اور چیف انجینئر سیوریج ای اینڈ ایم سید سردار شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران وسیم اختر شیخ، غلام محمد مگسی، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔

ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

میئر کراچی نے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے جاری کام کا معائنہ کیا، جہاں سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل تھی اور اس منصوبے کی تکمیل سے شہر کے نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے، جبکہ ان کا مشن شہر کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

66 / 100

One thought on “میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا رات گئے دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!